ابنا: افغان اليکشن کميشن کے ترجمان نے بتايا ہے کہ ملک کے چونتيس صوبوں ميں اتوار کي صبح سے کاغذات نامزدگي کي وصولي کا آغاز ہوگيا ہے- انہون نے کہاکہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام افغان شہري انتخابات ميں حصہ لينے کے اہل اور انہيں پولنگ کارڈ بھي جاري کئے جارہے ہيں- انہوں نے کہ اس عمل ميں دو مہينے کا عرصہ لگے گا- افغان اليکشن کميشن کے ترجمان نے مزيد کہا کہ اعدو شمار کے مطابق تقريبا چاليس لاکھ سے زيادہ افغان شہريوں نے نئي پولنگ کارڈ حاصل کرنے کے لئے اپنے ناموں کا انداراج کرديا ہے ....../169
26 مئی 2013 - 19:30
News ID: 423411
افغانستان کے اليکشن کميشن نے کہا ہے کہ ملک ميں صدارتي انتخابات کے کاغذات نامزدگي جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہوگيا ہے-